حکومت چاہے گی تو تب ہی راحیل شریف اسلامی افواج کے اتحاد میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے، فیصلہ کرنے میں2 سے اڑھائی ماہ لگ سکتے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب

حکومت چاہے گی تو تب ہی راحیل شریف اسلامی افواج کے اتحاد میں ذمہ داریاں ...
حکومت چاہے گی تو تب ہی راحیل شریف اسلامی افواج کے اتحاد میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے، فیصلہ کرنے میں2 سے اڑھائی ماہ لگ سکتے ہیں: لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ اگر حکومت چاہے گی تو تب ہی جنرل(ر)راحیل شریف اسلامی افواج کے اتحاد میں ذمہ داریاں سنبھالنے بارے سوچ سکتے ہیں، حکومت کو اس بارے فیصلہ کرنے میں2 سے اڑھائی ماہ لگ سکتے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ ءنظر“میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل(ر)راحیل شریف کی اسلامی افواج کے اتحاد کا سربراہ بننے کی خبروں پر سوشل میڈیا پر ابہام پیدا کیا جارہا ہے،معاملے کو الجھادیا گیا ہے،خواجہ آصف صاحب کے بیان سے واضع ہورہا تھا کہ تعیناتی ہوگئی ہے،اس بیان کے بعدسوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں کی گئی ہیں کئی افراد نے تو اسے فرقہ ورانہ ہوا دینے کی بھی کوشش کی ہے۔

میں تمام مذاہب کے لوگوں کا وزیراعظم ہوں، مذہب اپنا اپنا، انسانیت ہم سب کی میراث ہے، مخالفین اگر کہیں تو کے پی کے میں منصوبوں پر ان کا نام لکھ دیتے ہیں: نواز شریف
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر حکومت چاہے گی تو تب ہی جنرل(ر)راحیل شریف ذمہ داریاں سنبھالنے بارے سوچ سکتے ہیں،عمرہ کے دوران سعودی حکومت کے مہمان تھے،اس دورے کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں تھی،کچھ سعودی حکام نے اگر ملاقاتیں کی ہیں تو وہ ذاتی حیثیت میں کی ہیں،جب تک کوئی بات حکومت کے پاس تحریری طور پر نہیں آتی تب تک جنرل(ر) راحیل شریف ایسا کوئی کام نہیں کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو اس بارے فیصلہ کرنے میں2 سے اڑھائی ماہ لگ سکتے ہیں،حکومت پاکستان جب چاہے گی تو تب جنرل راحیل شریف اسلامی افواج کے اتحاد کی کوئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -