متحدہ قائد،ندیم نصرت اور محمد انور’را‘کے ایجنٹ ہیں ،ہماری پارٹی لاکھوں لوگوں کی پارٹی بن چکی ہے :مصطفیٰ کمال
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرز مین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ میں اورانیس قائم خانی کراچی کے حالات کاجائزہ لے کر وطن واپس آئے،4ماہ کے دوران ہماری جماعت کے متعلق بہت باتیں کی گئی ہیں،4 ماہ میں 40 سال جتنی پذیرائی ملی ،ہم نے آکرنیا بیانیہ پیش کیا ، پنجاب،سندھ،بیرون ملک میں بھی ہماری پارٹی کاکام ہورہاہے،واشنگٹن،نیویارک،آسٹریلیاسمیت دیگرممالک میں ہماری پارٹی فعال ہے،پنجاب ،سندھ ،برطانیہ ،امریکا ،کینیڈا میں پاک سر زمین پارٹی کے آفس ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ آہستہ آہستہ ہماری باتیں مانی بھی جارہی ہیں،حکومت وقت اوراداروں نے ہماری بات کوسنناشروع کردیاہے،آج ہماری پارٹی لاکھوں لوگوں کی پارٹی بن چکی ہے،آہستہ آہستہ ہماری باتیں مانی بھی جارہی ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کارکن کے قتل جیسے واقعات روکنے کی کوشش کرے ،کارکنوں کے قتل جیسے واقعات امن عمل کے برخلاف ہوتے ہیں،متحدہ قائد چاہتے ہیں لاشیں گریں اورکارکن لاپتاہوں،متحدہ قائد نے ہمارے آتے ہی پروپیگنڈہ شروع کر دیا کہ ہم ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کر وا رہے ہیںاور لسٹیں لے کر گھوم رہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ہم واقعی ایم کیوایم کے کارکنوں کی لسٹ لے کے گھو م رہے ہیں ،وہ کارکن جو کہ لاپتہ ہیں ،ڈی جی رینجرز سے لاپتہ کارکنوں سے متعلق بات کر رہے ہیں ۔مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے قائد کراچی کے مینڈیٹ کوگروی رکھ چکے ہیں ، ایم کیو ایم کے قائد کو لاشیں چاہییں ،متحدہ قائد کارکنوں کو دہشتگردی کی طرف دھکیل رہے ہیں ،فاروق بھائی وہی کہتے ہیں جو لکھا ہواآتاہے،میں فاروق بھائی کوایم کیوایم کاقائدکہہ کرہی مخاطب کروں گا۔مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ متحدہ کے قائد جان بوجھ کرایسی بات کرتے ہیں کہ کارکنوں پر دھاو ا بول دیا جائے ،ایم کیوایم کے قائد نے ہمارا غلط اندازہ لگایا ،وہ سمجھتے تھے کہ ہم لاشیں گرانے اور تشدد کی باتیں کریں گے ،ہم بھٹکے ہوئے لوگوں کو راستہ دکھانے آئے ہیں ،اگر میں لوگوں کو ملانے کی بات کرتاہوں تو لوگوں کو شکرگزار ہونا چاہیے ۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی غلط کام نہیں کررہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قائد ،ندیم نصرت محمد انور’ را‘کے ایجنٹ ہیں۔امجد صابری کے قتل کا الزام واپس لوگوں نے ان کے لوگوں کے منہ پر دے ماراہے ،ایم کیوایم نے الزام لگاتے ہوئے شرم محسوس نہیں کی ۔متحدہ قائد تمام برائیوں کی جڑ ہیں ،وہی قصور وار ہیں ۔
اس موقع پر انیس قائم خانی کا کہناتھا کہ ایم کیوایم کے 260 کارکن ہماری پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ،جلد ہی ایک بہت بڑے میدان میں ہزاروں کارکنوں کو سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شامل ہونے والوں میں نائن زیرو کے 12 کارکن شامل ہیں۔دیگرشمولیت اختیار کرنیوالوں میں 13سیکٹرانچارج،13جوائنٹ سیکٹرانچارج شامل ہیں۔ان لوگوں کو کوئی نہیں بھیج رہا بلکہ یہ تمام رضاکارانہ طور پر شامل ہو رہے ہیں۔