شہباز شریف کا بھکھی پاور پلانٹ کا اچانک دورہ، وزیراعلیٰ کوتکنیکی وجوہات کی بنا پر گیس ٹربائنز بندہونے سے متعلق بریفنگ دی گئی

شہباز شریف کا بھکھی پاور پلانٹ کا اچانک دورہ، وزیراعلیٰ کوتکنیکی وجوہات کی ...
شہباز شریف کا بھکھی پاور پلانٹ کا اچانک دورہ، وزیراعلیٰ کوتکنیکی وجوہات کی بنا پر گیس ٹربائنز بندہونے سے متعلق بریفنگ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھکھی گیس پاور پلانٹ کااچانک دورہ کیا جبکہ اس مو قع پروزیراعلیٰ کوتکنیکی وجوہات کی بنا پر گیس ٹربائنز بندہونے کے بارے میں بریفنگ دی گئی،جنرل الیکٹرک اورچینی کمپنی کے ماہرین وانجینئرز نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی،وزیراعلیٰ نے پلانٹ کے مختلف حصوں اورگیس ٹربائنز کا معائنہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ہری پورکے سینئر صحافی بخشش الہیٰ نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھکھی پاورپلانٹ کی گیس ٹربائنز بند ہونے کی تکنیکی وجوہات کو ہنگامی بنیادوں پر دور کیا جارہا ہے اوراس ضمن میں انسانی بس میں جو کچھ ممکن ہے، اسے بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ ہم نے عوام کو بجلی دینے کا وعدہ کیاہوا ہے اور اس وعدے کی تکمیل میں یہ پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج رات پہلے پلانٹ سے 300میگاواٹ سے زائد بجلی بحال ہوجائے گی جو نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی جبکہ دوسری گیس ٹربائن کی تکنیکی وجوہات کو جلد دور کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس ضمن میں جنرل الیکٹرک کمپنی کے حکام سے بھی بات کی گئی ہے تاکہ جلد سے جلد دوسری ٹربائن کی تکنیکی خرابی دور ہوسکے اوراس پلانٹ سے بھی بجلی بحال ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مخلصانہ کوششیں کر کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا ہے تاہم اس منصوبے میں تکنیکی وجوہات کی بنا پرتعطل آیا ہے اورہم سب ملکر تکینکی وجوہات کو دورکررہے ہیں اورپہلے پلانٹ کی تکنیکی خرابی کو دور کرلیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -