نیب کے 3ریفرنسز یکجا کرنے کا معاملہ ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب کے 3ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کرلی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے نواز شریف کی 3ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے ،کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار ان چیمبر کریں گے ۔اس سے قبل سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست واپس کی تھی جس پر نواز شریف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی ۔