کراچی کی گرما گرم پچ پر سیاسی میچ کی دوسری اننگز میں ایم کیو ایم کے راہنماؤں کی جوابی پریس کانفرنس،مصطفی کمال شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں: راہنما رابطہ کمیٹی

کراچی کی گرما گرم پچ پر سیاسی میچ کی دوسری اننگز میں ایم کیو ایم کے راہنماؤں ...
کراچی کی گرما گرم پچ پر سیاسی میچ کی دوسری اننگز میں ایم کیو ایم کے راہنماؤں کی جوابی پریس کانفرنس،مصطفی کمال شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں: راہنما رابطہ کمیٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے بعد ایم کیو ایم کے راہنماؤں نے جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ مصطفی کمال کا یہ دعوی انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ متحدہ ، پی ایس پی میں ضم ہونے جا رہی ہے، ہم نے صرف اتحاد کی بات کی تھی اپنی بات پر اب بھی قائم ہیں۔ ایم کیو ایم کسی کے ساتھ ضم ہو رہی ہے نہ ہو گی۔
پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبز واری نے کہا کہ مصطفی کمال نے غیر سیاسی اور غیر معیاری گفتگو کی ہے ، فاروق ستار نے بات چیت کا راستہ بند نہیں کیا ، ہم اتحاد کی بات پر اب بھی قائم ہیں ۔ ہماری دعا ہے کہ مہاجر قاتل مہاجر مقتول کی سیاست اب نہ ہو۔ فیصل سبزواری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مصطفی کمال کی طرف سے متحدہ کو دہشت گرد تنظیم اور ر ا کے ایجنٹ کے الزامات لگانے کے باوجود بھی ہم نے پی ایس پی کے ساتھ اتحاد کی کوشش کی تھی اور اپنی بات پر اب بھی قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فاروق ستار کی مجبوریوں اور پریشانیوں کو سمجھتا ہوں،پی ایس پی کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،مصطفی کمال کی فاروق ستار کو مذاکرات کی دعوت
فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے حساس اداروں پر انتہائی شرمناک الزامات لگائے ہیں جو قابل مذمت ہیں، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ مصطفی کمال ذاتی دورے پر دوبئی نہیں گئے تھے بلکہ ایک مطلوب شخص سے ملاقات کے لیے دوبئی گئے تھے۔ لگے ہاتھوں فیصل سبز واری نے مصطفی کمال کو مشورہ بھی دے ڈالا کہ مصطفی کمال شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر نہ ماریں،ہماری مصطفی کمال کو آج بھی دعوت ہے کہ متحدہ میں شامل ہو جائیں۔

مزید :

قومی -