غلطی سے سرحد پار کرنے والی مقبوضہ کشمیر کی خاتون بھارتی حکام کے حوالے:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والی مقبوضہ کشمیر کی رہائشی عظمت جان کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا۔
پاک چین دوستی لوگوں کے دلوں میں شامل ،پاکستان کو چین جیسے دوست اور شراکت دار پر فخر ہے:مریم اورنگزیب
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عظمت جان کی واپسی پاک فوج کی لائن آف کنٹرول پر امن و امان کے لیے اقدامات کا مظہر ہے، مقبوضہ کشمیر کے گاوں دیگوار ملدیالان کی رہائشی عظمت جان زوجہ محمد شکیل چری کوٹ سیکٹر پر غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آگئی تھیں۔
عظمت جان کو منگل کے روز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضلع پونچھ کے کراسنگ پوائنٹ پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔