مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے: شیخ رشید

مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے: شیخ ...
مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ایک شخص کو بچانے کیلئے انہوں نے قانون بنایا ہے، ملک شدید ترین معاشی کرائسز میں جانے والا ہے اب سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے، اگلے جمعہ تک کوئی نہ کوئی فیصلہ کرلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا پاکستان کو لیبیا ، عراق اور شام کی طرح تباہ کرنا ہے جس کی ایک مثال کیپٹن صفدر کے اسمبلی میں بیان سے سامنے آچکی ہے، ساری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،یہ لوگ جمہوریت کو تباہ اور ناکام کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں اس میں ناکامی ہوگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -