جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، اس میں 2 روز قبل کون سا لیڈر سفر کر رہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی

جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، اس میں 2 روز قبل کون سا لیڈر سفر کر رہا تھا؟ ایسا ...
جس گاڑی نے بچے کو نیچے دیا، اس میں 2 روز قبل کون سا لیڈر سفر کر رہا تھا؟ ایسا انکشاف کہ (ن) لیگ میں کھلبلی مچ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی میں شریک گاڑی نے 12 سالہ حامد کو کچلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے اور اب یہ انکشاف بھی سامنے آ چکا ہے کہ اگرچہ اس گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی ہے مگر ممکنہ طور پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اس کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”شیخ رشید دی۔۔۔“(ن) لیگ کی ریلی میں شرمناک ترین نعرہ لگا دیا گیا، سن کر ہر پاکستانی کا رنگ لال ہو جائے
اس انکشاف کے بعد ایک اور ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے کہ بچے کو کچلنے والی گاڑی میں 2 دن پہلے کوئی اور نہیں بلکہ خود میاں محمد نواز شریف سوار تھے تاہم حادثے کے وقت اس گاڑی میں کون سوار تھا اور اسے کون چلا رہا تھا؟ یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے تاہم سابق وزیراعظم نے طارق فضل چوہدری کی گاڑی میں ہی اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جس گاڑی نے بچے کو کچلا اس کا نمبر SS-875 ہے۔ لیکن اب ایک ایسی تصویر بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے سفر کا آغاز کرتے وقت سابق وزیراعظم نواز شریف اس گاڑی میں سوار ہیں جس کا نمبر SS-875 ہے۔


دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ نمبر پلیٹ جعلی ہے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق یہ نمبر محمد الیاس بٹ کو الاٹ ہے جبکہ اس میں گاڑی کا نام سوزوکی بولان لکھا ہے۔ لیکن ممکنہ طور پر یہ گاڑی طارق فضل چوہدری کی ہے کیونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ان ہی کی گاڑی میں سوار ہو کر پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے ریلی کا آغاز کیا تھا اور یہ اسی گاڑی نے بعد ازاں گجرات کے قریب 12 سالہ حامد کو کچلا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ شیخ رشید نے 13 اگست لیاقت باغ میں جلسے کے بعد ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں تمام رکاوٹیں توڑ کر پہنچنے کی کوشش کریں گے کیونکہ۔۔۔
دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس طرح کی ریلیوں اور جلسوں میں گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹوں کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے اور اکثر سیکیورٹی پروٹوکول کے باعث جعلی نمبر پلیٹیں لگائی جاتی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -