روزنامہ پاکستان نوازشریف کی ریلی میں پیسے لٹانے والے شخص کو منظر عام پر لے آیا

روزنامہ پاکستان نوازشریف کی ریلی میں پیسے لٹانے والے شخص کو منظر عام پر لے ...
روزنامہ پاکستان نوازشریف کی ریلی میں پیسے لٹانے والے شخص کو منظر عام پر لے آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کے جلسوں میں پیسوں کی بارش کرنے والا شخص اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہواہے اور لوگ یہ جاننے کیلئے بے تاب ہیں کہ کون ہے اور اس کا پیسہ لوٹانے کا مقصد کیاہے اور ایسی صورتحال میں روزنامہ پاکستان نے اس شخص کی کھوج لگا لی اور اسے عوام کے سامنے لے آیاہے ۔
روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیسے لٹانے والے ن لیگی کارکن نثار گجر  کا کہناتھا کہ  میں مسلم لیگ ن کا ورکر ہوں ،میں وہ پیسے لوٹا رہاہوں جو تنخواہ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے نہیں لی ،میں وہ پیسے صدقے کے طور پر عوام میں بانٹ رہاہوں ۔اس کا کہناتھا کہ میں 1992سے نوازشریف کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ساتھ رہوں گا ،لاکھوں روپے پھینک چکا ہوں اور اگر کروڑوں روپے بھی لٹانے پڑے تو لٹا دوں گا ۔ان کا کہناتھا کہ میں خودکاروباری شخص ہوں اور اپنی کمائی کے پیسے لٹا رہاہوں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -اہم خبریں -