پوری قوم کواپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے:مریم اورنگزیب

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم کواپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے،دہشتگردکبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی افسران کی شہادت پر بہت دکھ ہے:نوازشریف
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کاکوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہناتھا کہ ہمارے جوان دہشت گردی کا ڈٹ کرمقابلہ کر رہے ہیں اور شہداکی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ جیت رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کواپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے اوردہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 8فوجیوں سمیت15افراد شہید ہوگئے تھے۔