نوازشریف کا چار روزہ مشن جی ٹی روڈ اختتام پذیر ،لاہور میں خطاب کے بعد جاتی امراءپہنچ گئے

قومی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے لاہور تک کا 4روز ہ مشن جی ٹی روڈ مکمل کر کے جاتی امراءپہنچ گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف کا گوجرانوالہ میں سب سے شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد جب وہ آج لاہور پہنچے تو انہیں شاہدرہ میں ن لیگی کارکنوں انتہائی پرجوش نعرے لگا کر ان کا استقبال کیا ،شاہدرہ میں نوازشریف نے انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے کارکنوں کو ساتھ لاہور چلنے کی دعوت دی اور لاہور پہنچ کر نوازشریف نے دھواں دار خطاب کیا ۔داتا صاحب میں خطاب کرنے کے بعد نوازشریف انتہائی سخت سیکیورٹی میں رائیوانڈ پہنچ گئے ہیں ۔