رو عمران رو کے نعروں پر نواز شریف کا ’’ وہ وہ یہی کر رہا ہو گا ‘‘کا جواب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق نواز شریف نے نا اہلی کے بعد جی ٹی روڈ پر چار روز کے سفر کے اختتام کرکے لاہورداتا دربار پہنچنے پر استقبالی جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ کارکنوں نے’’ رو عمران رو‘‘ کے واشگاف نعرے بلند کر نا شروع کر دیا جس پر نواز شریف نے کہا کہ ’’ وہ دیکھ رہا ہے ‘‘’’ وہ یہی کر رہا ہے وہ ایسا ہی کر رہا ہے ‘‘جس پر پنڈال میں عوام نے دوبارہ نعرے لگائے اورنواز شریف کو تقریر روکنے پر مجبور کر دیا ۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ غریبوں کا چولہاجلے گا ۔کیا غریبوں کا چولہا جلنا شروع ہوا ہے کہ نہیں ؟ بجلی آنا شروع ہوئی ہے کہ نہیں ؟ گیس آ نے لگ گئی ہے؟ غریبوں کو سہولتیں ملی ہیں کہ نہیں؟ غریب کی بیٹی اپنے سکول کالج آرام سے جا رہی ہے ، سڑکیں بن رہی ہیں ، امن قائم ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہعوام نے کہا تھا کہ نواز شریف امن قائم کرنا ،ترقی لانا ۔ اگر اتنے اچھے کام ہور ہے ہیں تو وزیرا عظم کے ساتھ یہ سلوک کیا جاتا ہے ؟ سترہ وزرائے اعظموں کو اوسط ڈیڑھ سال ملے ہیں جبکہ ڈکٹیٹر وں نے 30سال کھائے ہیں ،اب ایسا نہیں چلے گا اور نہ ہی چلنے دیں گے ۔