میاں صاحب موٹروے بناتے بناتے جی روڈ پر آگئے، اب جی ٹی روڈ نہیں پاکستان کی سیاست چلے گی: بلاول بھٹو

قومی

چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف جی ٹی روڈ کو تین روز تک بند کر کے کس کو طاقت کا مظاہرہ دکھا رہے تھے، میاں صاحب آپ موٹر ویز بناتے بناتے جی ٹی روڈ پر کیسے آگئے، لیکن اب جی ٹی روڈ کی نہیں پاکستان کی سیاست چلے گی۔
چنیوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج چنیوٹ میں بھٹوکے جیالوں،شہیدبے نظیرکے بھائیوں کے درمیان کھڑا ہوں۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آپ کی خدمت کی ہے۔ پیپلزپارٹی نے این اے 86 ہمیشہ واضح اکثریت سے جیتا ہے۔2013 کے ا نتخابات میں دھاندلی کرکے منصوبے کے تحت ہمیں ہرایا گیا۔آج کے جلسے میں آپ کا اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرنا ، اس سے لگ رہا ہے کہ آپ الیکشن کیلیے تیار ہیں۔ شہید زوالفقار بھٹو نے چنیوٹ کو سیلاب سے بچانے کیلیے پنڈی بھٹیاں سے چنیوٹ تک حفاظتی بند تعمیر کروایا۔ شہید بے نظیر بھٹو نے چنیوٹ کی ترقی کیلیے بہت اہم کردار ادا کیا۔چنیوٹ کو ضلع کا درجہ دلوایا، صنعتوں کو فروغ دیا، چینیوٹ میں ہی ہزاروں بے گھر افراد کو گھر دیے گئے۔سوئی گیس کے تمام بڑے منصوبے بے نظیر کے دور میں شروع ہوئے۔نواجوانوں کیلیے اسٹیڈیم بنوائے۔

کوئٹہ بم دھماکہ: پاک فوج کے 8 جوانوں اور 7 شہریوں سمیت 15 افراد شہید، 25 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں: آئی ایس پی آر
بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کسان دشمن حکومت ہے، مزدور دشمن حکومت ہے۔ انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں۔ اگر فکر ہے تو بس ڈالرز چھاپنے کی، اپنی تجوریاں بھرنے کی۔ ملک کی معیشت کا برا حال کر دیا ہے اور کہتے ہیں کہ ملک ترقی کر رہا ہے۔ کسان رل رہے ہیں، نوجوان روزگار کو ترس رہے ہیں۔ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، روپیہ اپنی قدر کھو چکا ہے۔ میاں صاحب کیا یہ ترقی ہے ؟ آپ لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں، لیکن اب لوگ آپ کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، آپ ہمیشہ جھوٹ بولتے رہے ہیں، آپ کا جھوٹ پکڑا گیا ہے، آپ کا پول کھل گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آپ کو جھوٹا قرار دیا ہے اور نا اہل کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی ہرحکومت نے عوام کی خدمت کی ہے۔ جیالو،ن لیگ کوشکست دینے کے لیے تیارہوجاﺅ۔