دنیا کے امن کے لئے فلسطین کو دیوار سے لگانے کی پالیسی خطرناک ، مسلم قائدین کو غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے: شہباز شریف
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا کے امن کے لئے فلسطین کو دیوار سے لگانے کی پالیسی خطرناک ہے، مقبوضہ بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور امت مسلمہ کی قیادت کو غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے۔
میں نے کسی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں نہیں کیا، الزامات بے بنیاد ہیں: ڈونلڈٹرمپ
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ترکی پہنچ گئے ہیں ۔دونوں رہنما مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے خصو صی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ استنبول ائرپورٹ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس میں منتقل کرنے کے امریکی اعلان نے مسلمانوں کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔امریکہ کے اس اقدام سے دنیا میں قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے اور ڈونلڈٹرمپ نے متنازعہ اعلان کرکے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کا خون کیا ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترکی میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کو تمام مسلمانوں کے جذبات کو سامنے رکھتے ہوئے مناسب اور دانشمندانہ فیصلے کرنا ہیں۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں