عدالتیں انصاف کریں تو نواز شریف کو سازش نظر آتی ہے,کرپشن نہیں کی تو ’’ پورے ٹبر ‘‘ کے خلاف چلنے والے کرپشن کیسز کیا ہیں:قمر زمان کائرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر شریف برادران نے ایک پائی کی کرپشن نہیں کی تو پورے ٹبر کے خلاف چلنے والے کرپشن کے کیسز کیا ہیں؟ میاں صاحب خود کے لگائے ہوئے آرمی چیف، چیئرمین نیب اور جج صاحبان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، عدالتیں انصاف کریں تو انہیں سازش نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے تمام حکومتی دعوی جھوٹے ثابت ہوئے: مہرین انور راجہ
لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں جب جب جمہوریت پٹڑی سے اتری اس کا فائدہ مسلم لیگ (ن) کو ہوا، میاں صاحب اپنے خلاف ہونے والی سازش کا پردہ چاک کیوں نہیں کرتے؟۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوامی تحریک کے موقف کو پہلے دن سے ہی سپورٹ کیا، آصف زرداری کے ڈاکٹر طاہر القادری سے ملنے پر پارٹی ختم ہوتی ہے تو رانا ثناء اللہ کو لڈو بانٹنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمزور قومیتوں کو ان کے حقوق دلانے کی بات کرنے پر طاقتور اور دین کے ٹھیکیدار پیپلز پارٹی کے خلاف ہیں، حلقہ بندیوں کے قانون پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور نہ کیے گئے تو اجلاس کا بائیکاٹ اور احتجاج کیا جائے گا۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں