نوازشریف سے بانکی مون کی سعودی ایران تنازع حل کرنے کیلئے اہم کر دار اداکرنے کی درخواست
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے اور اس دوران بانکی مون نے نوازشریف سے سعودی عر ب اور ایران کے درمیان جاری تنازعے کو حل کرنے کیلئے کرادار کی درخواست کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے وزیراعظم نوازشریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس سطح کے رہنما ہیں،سعودی عرب اور ایران کے درمیان مسائل کو حل کرسکتے ہیں اس لیے آپ دونوں ملکوں کے درمیان مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کریں۔اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے بانکی مون کو سعودی عرب اور ایران کے حالیہ دورے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے قیام اور استحکام کیلئے پاکستان اپنا کلیدی کردار ادا کر رہاہے ۔
بانکی مون کا کہناتھا کہ پاکستان کے سعود ی عرب اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں آپ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اہم کر دار ادا کریں ۔