جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کیخلاف گواہی کیلئے رحمان ملک کو بھی طلب کر لیا

جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کیخلاف گواہی کیلئے رحمان ملک کو بھی طلب کر لیا
جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کیخلاف گواہی کیلئے رحمان ملک کو بھی طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جے آئی ٹی نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان کو کل طلب کر لیا ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما لیکس کیس کی مزید تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر قائم جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو 13 جون کو طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے بذریعہ فون رحمان ملک کو سمن کی اطلاع دیتے ہوئے انہیں حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق اپنی رپورٹ کی مصدقہ کاپی اور متعلقہ ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
رحمان ملک نے ملک سے باہر ہونے کے باعث کل پیشی سے معذرت کرتے ہوئے جی آئی ٹی سے نئی تاریخ دینے کی درخواست کی ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے دفتر نے طلب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جی آئی ٹی کے سمن موصول ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -