ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس سے پاکستان کے مفادات متاثر ہوں ،حسین حقانی پر یہ سب لکھنے کا دباﺅ ہو سکتا ہے:شیریں رحمان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی کی رہنما اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر شیریں رحمان نے حسین حقانی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس سے پاکستان کے مفادات متاثر ہوں،ہوسکتا ہے وہاں حسین حقانی پر یہ سب لکھنے کے لیے دباؤ ہو۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیریں رحمان کا کہناتھا کہ جب میں امریکہ میں بطور سفیر تعینات تھی تو میں نے آصف زرداری سے کچھ حساس ویزوں سے متعلق فون پر بات کی اور میں نے اپنے دور میں بہت سے ویزے روک دیے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ شمسی ایئربیس بھی پیپلز پارٹی کے دور میں بند کروائی گئی تھی جبکہ ہمارے دور میں ڈرون حملوں پر بھی احتجاج کیا گیا ۔