جنرل زبیر محمود کا دورہ بحرین، فورسز کے کمانڈر اور وزیر اعظم سے ملاقات، رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف میں لیکچر بھی دیا

جنرل زبیر محمود کا دورہ بحرین، فورسز کے کمانڈر اور وزیر اعظم سے ملاقات، رائل ...
جنرل زبیر محمود کا دورہ بحرین، فورسز کے کمانڈر اور وزیر اعظم سے ملاقات، رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف میں لیکچر بھی دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / منامہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بحرین کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے بحرینی فورسز کے کمانڈر اور وزیر اعظم سے ملاقات کی جبکہ رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف میں لیکچر بھی دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کے بحرین پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے بحرینی فورسز کے کمانڈر سے ملاقات کی جس میں سلامتی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس نے بحرین کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل زبیر محود حیات نے بحرین کے رائل کالج آف کمانڈ اینڈ سٹاف میں لیکچر بھی دیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -