عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر پاکستانی مئو قف کے لئے اہم مشاورتی اجلاس

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر پاکستانی مئو قف کے لئے اہم ...
عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس پر پاکستانی مئو قف کے لئے اہم مشاورتی اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا مئوقف پیش کرنے کے لئے سیکرٹری خارجہ اور ایڈیشنل سیکرٹری اقوام متحدہ نے اٹارنی جنر ل سے ملاقات کی۔

چین سے سعد رفیق ،احسن اقبال اور پرویز خٹک کی ایسی تصویر آ گئی کہ دیکھ کرآپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ ئے گا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کی جانب سے کلبھوشن یادیو کیس کے لئے پاکستان کو خط لکھنے کے معاملے پر مشاورت کے لئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اورایڈیشنل سیکریٹری اقوام متحدہ تسنیم اسلم نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف سے کلبھوشن یادیو کیس پرمشاورت کی ہے۔سیکرٹری خارجہ نے اٹارنی جنرل سے کیس پر مشاورت کی اور انہیں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بریفنگ دی اور عالمی عدالت انصاف کی جانب سے پاکستان کو موصول خط پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اٹارنی جنرل کو دفتر خارجہ خارجہ کی جانب سے کیس کے قانونی پہلوﺅں پر بھی بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری خارجہ ، ایڈیشنل سیکرٹری اقوام متحدہ اور اٹارنی جنرل نے کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت میں بھارتی مئو قف پر بھی گفتگو کی جبکہ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت میں بھارت کا کلبھوشن کے معاملے پر مئو قف انتہائی کمزور ہے ۔کہ کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت کادائرہ اختیارنہیں آتا۔ ڈیکلیریشن کے مطابق پاکستان داخلی و سلامتی معاملات پرعالمی عدالت کا دائرہ کارتسلیم نہیں کرتا۔

مزید :

قومی -