درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، ایمرجنسی کے نفاذ والے حب ہسپتال سے ڈاکٹرز اور عملہ غائب ، سکیورٹی بھی مفقود

درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، ایمرجنسی کے نفاذ والے حب ہسپتال سے ڈاکٹرز اور عملہ ...
درگاہ شاہ نورانی دھماکہ، ایمرجنسی کے نفاذ والے حب ہسپتال سے ڈاکٹرز اور عملہ غائب ، سکیورٹی بھی مفقود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حب (مانیٹرنگ ڈیسک) درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد متعدد ہسپتالوں میں ایمرجنسی تو نافذ کردی گئی ہے لیکن حب ہسپتال میں ایمرجنسی کے احکامات پر عمل درآمد کا یہ عالم ہے کہ ہسپتال میں عملہ موجود ہی نہیں ہے جبکہ سکیورٹی اہلکار بھی غائب ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے دھماکے کے بعد کراچی ، لسبیلہ اور خضدار کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ لیکن جائے حادثہ سے قریب ترین علاقے حب کے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال میں ایمرجنسی کا یہ عالم ہے کہ اتنا بڑا واقعہ ہونے کے باوجود یہاں پر عملہ ہی موجود نہیں ہے جبکہ ہسپتال کے گیٹ پر بھی کوئی سکیورٹی تعینات نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ درگاہ شاہ نورانی پر ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -