ہار نہ ماننے کی کوالٹی انسان کو کامیابی دیتی ہے،جو شخص ہار نہیں مانتا ،ہار بھی اس کو نہیں ہرا سکتی , رہنما اپنے لیے نہیں عوام کےلیے جدو جہد کرتاہے:عمران خان
میانوالی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہار نہ ماننے والی کوالٹی انسان کو کامیابی دیتی ہے اور جو شخص ہار نہیں مانتا ،ہار بھی اس کو نہیں ہرا سکتی ، رہنما اپنے لیے نہیں عوام کےلیے جدو جہد کرتاہے,ملک میں سب بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے جبکہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو بڑے خواب دیکھتا ہے،گدھے کے اوپر لکیریں ڈالنے سے وہ زیبرا نہیں بن جاتا۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب میں طلبا سےخطاب کرتےہوئےعمران خان نے کہا کہ 1997 میں الیکشن ہاراتو شوکت خانم کے فنڈز رک گئے ،مجھے بورڈ ممبرز نے مشورہ دیا کہ سیاست چھوڑ دو،اگر میں مشکل حالات میں سیاست چھوڑدیتاتوپی ٹی آئی نہ بنتی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہر بڑا کام کرنے سے پہلے انسان خواب دیکھتا ہے اورجب بھی آپ نیاکام کریں گے لوگ آپ کو پاگل کہیں گے ،میرا بھی مذاق اڑایا جاتا تھا لیکن میں جب بھی کسی مقصد کے لئے نکلتا ہوں تو کشتیاں جلا کر جاتا ہوں۔عمران خان کا کہناتھا کہ ہم کہیں بھی جائیں ہمیں اپنی شناخت کونہیں بھولناچاہیے،پاکستانی مغربی ثقافت کاپی کرتے کرتے ان کے غلام بن چکے ہیں جبکہ ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور اس صورتحال میں علامہ اقبال کے افکار کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے عوام مغربی ثقافت سے متاثرنظرآتے ہیں جس سے چھٹکارے کیلئے نوجوانوں کیلئے علامہ اقبالؒ کے افکار کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے کیو نکہ علامہ اقبالؒ ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے مغرب کی کامیابی کی وجوہات ’’ جواب شکوہ ‘‘ میں بتائیں۔
عمران خان نے کہا جب ہم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹتے ہیں تو ہار جاتے ہیں جبکہ رہنما اپنے لیے نہیں عوام کےلیے جدو جہد کرتاہے جیسے قائد اعظم جو اپنے لیے پاکستان نہیں بنانا چاہتے تھے ان کی ساری کوششیں برصغیر کے مسلمانوں کےلیے تھیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے جبکہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو بڑے خواب دیکھتا ہے۔ایک وقت تھا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ پاکستان بنے گالیکن علامہ اقبالؒ کے خواب کو قائد اعظمؒ نے حقیقت کا روپ دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بڑے امیر لوگ آئے اور گئے مگر تاریخ نے کسی کو یاد نہیں رکھا جبکہ دنیا میں غلاموں کی کوئی عزت نہیں کرتا،اللہ نے انسان کو بہت طاقت دی ہوئی ہے ہمیں صرف اسے استعمال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ