عظیم احمد طارق اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار، الطاف حسین والی ایم کیو ایم میں نہیں آؤں گا: ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عظیم احمد طارق اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایم کیوایم میں نہیں آؤں گا جس میں سٹیبلشمنٹ الطاف حسین کو کبھی واپس لائے۔
اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عظیم احمد طارق اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں لیکن قاتلوں کا پتا چلنا چاہیے۔ اس ایم کیوایم میں نہیں آو¿ں گا جس میںسٹیبلشمنٹ الطاف حسین کو کبھی واپس لائے۔ 22 اگست کو بانی ایم کیوایم نے کلہاڑی پر پیر مارا لیکن ہم نے اتنی بڑی قربانی دی اس کے باوجود ہمیں 22 اگست سے نکلنے نہیں دیا جارہا اور زبردستی لندن سے جوڑا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے راستے بند اور ہم پر غیراعلانیہ پابندی ہے جس کے باعث استعفوں کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر استعفے دیے تو نہ صرف اسمبلیوں سے دیں گے بلکہ بلدیاتی نظام سے بھی باہر آکر پاکستان کے سیاسی عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مائنس ون کا فارمولا پیپلزپارٹی میں بھی چل رہا ہے جسے بچانے کیلئے پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف کے پاس گئی۔