نواز شریف کا آج پاکستان جانے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں: حسن نواز
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں ،کل انہیں احتساب عدالت نے بھی طلب کر رکھا ہے تاہم وہ عدالت میں پیشی کے لیے پاکستان نہیں آئیں گے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز نے بتا یا ہے کہ نواز شریف کا آج پاکستان جانے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے ۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی جاری ہے جس کے باعث نواز شریف ان کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہیں تاہم میڈ یا پر خبریں گرم تھیں کہ وہ احتساب عدالت میں پیشی کے لیے پاکستان واپس آئیں گے ۔لیگی رہنما اعظمیٰ بخاری نے بھی نجی نیوز چینل ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے واپس آئیں گے ۔
مزید خبریں :چیف الیکشن کمشنر کے 2بیٹے حکومت کے ملازم ، عمران خان کے خلاف تنگ نظری کا مظاہرہ کیا: نعیم الحق