شریف خاندان کے خلاف فیصلہ حقائق پر مبنی ہے: چوہدری نثار

شریف خاندان کے خلاف فیصلہ حقائق پر مبنی ہے: چوہدری نثار
شریف خاندان کے خلاف فیصلہ حقائق پر مبنی ہے: چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکسلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف کیسز پر ان کا موقف پہلے دن سے ہی واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہی ہونا ہے۔شریف خاندان کے خلاف عدالتی فیصلہ حقائق پر مبنی ہے۔
ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کے کیسز پر میرا پہلے دن سے یہ موقف رہا ہے کہ ان کیسز کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے۔ اگر ہم سمجھتے ہیں کہ ایک عدالت میں انصاف نہیں ہوا تو ہمیں دوسری اور پھر تیسری عدالت میں جانا چاہیے لیکن کیسز کے فیصلے عدالت میں ہی ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ جلتی پر تیل نہیں ڈال رہے ، شریف خاندان کے خلاف عدالت فیصلہ حقائق پر کر رہی ہے ہمیں عدالت میں اپنا کیس پورے زورو شور سے لڑنا چاہیے اور اس سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے یہ میاں نواز شریف، پارٹی، ملک اور اداروں کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔

مزید :

قومی -