امریکی خفیہ اطلاعات پر افغانستان سے پاکستان منتقل کئے جانے والے غیر ملکیوں کو پاک فوج نے آپریشن کے بعد بازیاب کر الیا: آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکی خاندان کو دہشت گردوں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے، اس حوالے سے امریکی خفیہ ادارے نے پاکستان آرمی کو اطلاع دی کہ غیر ملکی خاندان کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے، گذشتہ روز ملنے والی بروقت اطلاع کے بعد پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرا لیا ، اس خاندان میں کینیڈین شہری،اسکی امریکی بیوی اور 3 بچے شامل تھے۔ دہشتگرمغویوں کوکرم ایجنسی سے پاکستان منتقل کر رہے تھے۔