کیپٹن صفدر سے قومی اسمبلی میں دیئے جانے والے بیان پر وضاحت طلب کروں گا :شاہد خاقان عباسی

کیپٹن صفدر سے قومی اسمبلی میں دیئے جانے والے بیان پر وضاحت طلب کروں گا :شاہد ...
کیپٹن صفدر سے قومی اسمبلی میں دیئے جانے والے بیان پر وضاحت طلب کروں گا :شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ وہ کیپٹن صفدر کی جانب سے قومی اسمبلی میں دیئے جانے والے بیان پر ان سے وضاحت طلب کریں گے ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ کیپٹن (ر)صفدر سے پوچھوں گا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں ایسا بیان کس کی اجازت سے دیاہے ،نوازشریف کا داماد ہونے کی وجہ سے کیپٹن صفدر پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نیب کیسز کے باوجود استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں ،نیب کیسز کے باعث ان کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
واضح رہے کہ کیپٹن صفدر نے کہاتھا ہم روز محشر کیا جواب دیں گے آج فیصلہ کر لیں کہ ہم نبی پاک ﷺ کے دشمنوں کو اہم عہدوں پر نہیں دیکھنا چاہتے تمام مکاتب فکر کا اس پر اتفاق ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کو اس لیے شہید کہتا ہوں اس نے ختم نبوت ﷺکا تحفظ کیا۔ جسٹس منیر نے مولوی تمیز الدین کے خلاف فیصلہ دے کر ملک کو دولخت کیا ایوب خان سے پرویز مشرف تک ایک ہی سفر ہے۔22 کروڑ کے عوام کی طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ عدلیہ اور فوج میں عقیدت ختم نبوت ﷺکا سرٹیفکیٹ لیا جائے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -