شریف فیملی کی احتساب عدالت پیشی ،سیکورٹی انتظامات مکمل

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف فیملی کی احتساب عدالت میں پیشی کے حوالے سے سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں،جبکہ مریم نواز لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

حماس اور الفتح کے درمیان مصالحت،معاہدہ طے پاگیا
نجی چینل ”جیونیوز“کا اپنے ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ احتساب عدالت میں شریف فیملی  کی پیشی کے موقع پر عدالت کے گرد پولیس اور ایف سی کے 750اہلکار تعینات ہوں گے، جبکہ عدالت کے ارد گردکے راستے بند کردیئے گئے ہیں ،عدالت میں آنے اور جانے کے لئے ایک راستہ مخصوص کیا گیاہے۔رپورٹس کے مطابق کارکنوں کو احتساب عدالت تک جانے کی اجازت نہ ہوگی جبکہ میڈیا اور وکلا کے نمائندگان کو مخصوص پاسز کے ساتھ احتساب عدالت جانے کی اجازت ہوگی۔رینجرز کو اس حوالے سے بھی کوئی خط نہیں لکھا گیا۔

میٰٰڈٰیارپورٹس کے مطابق کل ہونےوالی پیشی میں مریم نواز اور ان کے شوہر پیش ہوں گے ،حسن اور حسین کو اس کیس سے الگ کر دیا ہے ۔جبکہ نواز شریف اس وقت ملک سے باہر ہیں،رپورٹس کے مطابق آج شریف خاندان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔