جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے:آئی ایس پی آر

قومی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان کے دورے پر موجود امریکی وفد نے ملاقات کی ہے جس دوران امریکی وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے ۔

آب ز م زم میں لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز چھپا کر پاکستان لانے والے شہری پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی,امریکی وفد میں نائب وزیر خارجہ لیزاکراٹس،ایلس ویلز اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل شامل تھے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان نے مشکلات کے باوجودبہت کام کیا، اب بھی پاکستان خطے میں امن کیلئے پرعزم ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن واستحکام سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ امریکی وفدنے د ہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا۔

شاہی قلعہ میں ریستوران کی تعمیر کی اجازت کس نے دی ؟ ہائی کورٹ نے وضاحت مانگ لی
آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیاسے متعلق نئی   امریکی حکمت عملی سے آ گاہ کیا،جبکہ ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پا ک فوج نے 2012ءمیں افغانستان سے اغوا کئے گئے 5غیر ملکیوں کو کرم ایجنسی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بازیاب کرلیا ہے، مغویوں کو گذشتہ روز افغانستان سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا ، جس کی بروقت خفیہ اطلاعات امریکی خفیہ اداروں نے پاک فوج کو دیں جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا۔