مجھے نااہل کیا گیا تو میں پارٹی سربراہی اور سیاست چھوڑ دوں گا:عمران خان

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے حکمران مجھے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے نا اہل کرانا چاہتے ہیں ، مجھے نا اہل کیا گیا تو میں ان کی طرح کیوں نکالا کا ڈھونڈرا نہیں پیٹوں گا بلکہ میں پارٹی سربراہی اور سیاست ہی چھوڑ دوں گامگر نا اہل ہونے کے باوجود کرپٹ مافیا کا پیچھا کسی بھی صورت میں نہیں چھوڑوں گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا ہے:آئی ایس پی آر
نجی ٹی وی کے پروگرام 92ایٹ8میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا، الیکشن کمیشن صرف شفاف انتخابات کے لئے بنتا ہے، آصف زرداری اور نواز شریف دونوں کرپشن کے بادشاہ ہیں، یہ اپنے اقتدار کے لئے مجھے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے نا اہل کرانا چاہتے ہیں، حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے تو اپنا یہ شوق بھی پورا کرلے ، میں نا اہل ہونے کے باوجود بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔