عمران خان کی اجازت ملنے کے بعد پی ٹی آئی جو پمفلٹ جہازوں سے پھینکے گی، وہ بھی منظرعام پر آ گیا، اس پر کیا لکھا ہے؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے 14 طبق روشن ہو جائیں گے

قومی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف نے نوازشریف کی مقبولیت پرضرب لگانے کیلئے ”کیوں نکالا“ کے عنوان سے پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ تو کر ہی لیا ہے اور عمران خان نے بھی اس کی منظوری دیدی ہے لیکن اب وہ پمفلٹ بھی منظرعام پر آ گیا ہے جو تقسیم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”نواز شریف دا صدقہ دے رئے آں۔۔۔“ شیخ رشید اتوار کو صبح سویرے ایسا کام کرتے ”رنگے“ ہاتھوں پکڑے گئے کہ شہری بھی حیران رہ گئے، اس دوران شیخ رشید نے کیا کہا؟ جان کر مسلم لیگ (ن) کے رہنماءتلملا اٹھے گے
تحریک انصاف کے پارٹی پرچم کے رنگ سے سجے کاغذ پر چھپے اس پمفلٹ کا عنوان ہے ” میاں صاحب آپ کو اس لئے نکالا گیا کہ۔۔۔“ اور اس کے بعد پورے صفحے پر اس کی 10 وجوہات بیان کی گئی ہیں۔
اس لکھا گیا ہے کہ نواز شریف نے منصب کا غلط استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے سے مال لوٹا، چوری شدہ مال بچانے کیلئے بچوں کے نام پر جائیداد اور آف شور کمپنیاں بنائیں، قومی اداروں کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات نہ بتا کر دولت چھپانے کی کوشش کی، اپنے سمدھی اسحاق ڈار کی مدد سے منی لانڈرنگ کی، ٹیکس اکٹھا کرنے والے ریاستی اداروں کو دھوکہ دیا، پانامہ کیس پر پارلیمینٹ، قوم اور عدالت کے روبرو سچ نہیں بولا، اور اسی سے متعلق بہت سی باتیں لکھی گئی ہیں جنہیں آپ ذیل میں دئیے گئے پمفلٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کے کیرئیر کا ایسا افسوسناک انجام کہ پوری دنیا اشکبار ہو گئی، ریس کے دوران ان کیساتھ کیا ہوا؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی طرف سے پاناما کیس میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد ان کے جلسے جلوسوں کومدنظر رکھتے ہوئے حقائق سامنے لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا جس کی عمران خان نے بھی منظوری دی ہے۔ یہ پمفلٹس جہاز کے ذریعے لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بھی گرائے جائیں گے۔