دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: ...
دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے لئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، شہدا نے پاکستان میں امن برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کیا ہے ،پوری قوم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرے گی۔

کوئٹہ بم دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ حامد میر نے بتا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ان کی حمایت کریں گے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور زخمیوں کی عیادت کی جبکہ انہیں کوئٹہ دھماکے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، کمانڈر سدرن کمانڈ اور دیگر سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا نے پر امن اور مستحکم پاکستان کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،قوم شہداءکی قربانیوں کے اعتراف میں یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائے گی ۔ ملک میں دیرپا اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لئے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے پشین روڈ پر خودکش حملے کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -