نواز شریف سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف عوام کا پیسہ سیاسی سرگرمیوں پر کیوں خرچ کر رہے ہیں، تحریک انصاف نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ءعندلیب عباس نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے نام خط لکھ کر ان سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف سیاسی سرگرمیوں پر سرکاری پیسے کے بے دریغ استعمال پرجواب طلب کرلیا ہے۔ خط میںکہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف حکومت نواز شریف اور ان کی سیاسی سرگرمیوں پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ کیوں خرچ کر رہی ہے؟ نااہل قرار دیئے جانے کے بعد نواز شریف ایک عام شہری ہیں، انہیں نااہل ہونے بعد بھی وزیر اعظم ہاوس اور پنجاب ہاوس میں قومی دولت خرچ کر کے کیوں ٹھہرایا گیا؟ آپ کی کابینہ کے ارکان نواز شریف کی ریلی میں قومی دولت اور وقت کیوں صرف کر رہے تھے؟ آپ نے ان سے اس کا حساب مانگا؟

نوازشریف کے جلسے میں رونے والی اس خاتون نے لوگوں کی منتیں شروع کردیں، وجہ ایسی کہ آپ کی حیرت کی بھی انتہاءنہیں رہے گی
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشن جی ٹی روڈ کے دوران وزرا ءاور اسمبلی ممبران کی شرکت پرسوال اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے جواب طلب کرلیا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے خط میں کہا گیا ہے کہ خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو سپریم کورٹ نے بددیانتی کی بناءپر نااہل قرار دیا اور ان پر نیب میں اربوں کے کیسز بھی ہیں مگر افسوس کہ آپ نے بھی ان کی قومی دولت کے ضیائاور ناجائز استعمال کی روایت کو قائم رکھا ہوا ہے۔ نواز شریف کی ریلی میں سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی اور انہیں وی وی آئی پی پروٹوکول دینا صریحاً کرپشن ہے، ایک عام شہری کو یہ سہولیات کیوں دی گئیں؟ دو ہزار سرکاری ملازمین اور سات سو موٹر سائیکلوں کو ایک نااہل اور عام شہری کی ریلی میں کیوں زبردستی شریک کیا گیا؟ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان مجھے آپ سے ان معلومات کے حصول کا حق دیتا ہے، براہ کرم اس خط کے موصول ہونے کے اکیس یوم کے اندر مطلوبہ معلومات فراہم کی جائیں۔