ہندوستان قابض فوج نے5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد مسجد سمیت 4گھر بھی دھماکے سے اڑا دیئے ،جھڑپ میں 2بھارتی فوجی جہنم واصل 4زخمی

قومی

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد سمیت 4 گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ حزب المجاہدین کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 2بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ حزب کمانڈر یاسین اٹو عرف محمود غزنوی سمیت 5 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ،جھڑپ میں 4ہندوستانی فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

http://dailypakistan.com.pk/%D9%BE%D9%88%D9%86%DA%86%DA%BE/13-Aug-2017/625261


بھارتی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے تینوں حزب المجاہدین کے کمانڈر تھے جبکہ کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں رات گئے مقامی آبادی کا محاصرہ کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جن میں سے  3  کی شناخت عمر ماجد شیخ، عادل ملک اور عرفان الشیخ کے ناموں سے ہوئی ہے۔دوسری طرف بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یاسین اٹو فوج کی مجاہدین کی بنائی گئی فہرست کی اے پلس ،پلس کیٹگری میں شامل تھا جبکہ شہید ہونے والے دوسرے دونوں نوجوان بھی حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر تھے ۔دوسری طرف تینوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد بھارتی فورسز نے ایک مسجد کو دھماکے سے شہید کردیا جب کہ ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض فورسز نے 4 گھروں کو بھی دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔جس کے بعد ہونے والے مسلح تصادم میں 2فوجی جہنم واصل اور 4شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا، اس دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے قابض فورسز نے پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کلگام منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری طرف بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں شہید ہونے والا حزب کمانڈر یاسین اٹو عرف محمود غزنوی دو سال قبل 6دسمبر 2015ء میں حزب سے وابستہ ہوا اور پھر قابض فوج کا ناک میں دم کیا ہوا تھا ،حزب المجاہدین یاسین اٹو عرف محمود غزنوی کو ضلع بڈگام کا کمانڈر امقرر کیا ہوا تھا ۔واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ سے قابض بھارتی فوج نے آزادی کی آواز بلند کرنے والے 170سے زائد کشمیر ی نوجوانوں کو اپنے ظلم و بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا ہے ۔