عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نا سازطبیعت کے باوجود جلسہ گاہ پہنچ گئے

قومی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیاقت باغ میں عوامی مسلم لیگ اورپی ٹی آئی کاجلسے جاری ہے لیکن عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی طبیعت نا ساز ہو گئی ہے تاہم طبیعت ناساز ہونے کے با وجود جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں ۔
تفصیل کے مطابق راولپنڈی لیاقت باغ میں عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم کے جی ٹی روڈ مشن کے بعد طاقت کا مظاہر ہ کر رہی ہے جس کے لئے دونون پارٹیوں کے سربراہوں نے بھر پور تیاریاں کرنے کے ساتھ ساتھ کارکنوں کو بھر پور شرکت کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں ۔ راولپنڈی میں بارش کے باعث کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے مگر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی بھی طبیعت ناساز ہو نے کے باوجود جلسہ گا ہ میں پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کارکنوں کا جذبہ بلند ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ طبیعت ناسازہے لیکن بروقت جلسہ گاہ پہنچا ہوں اور کچھ ہی دیر میں اپنے کارکنوں سے خطاب کر وں گا، ہم نے مافیا کے خلاف محاذ شروع کر رکھا ہے ۔ ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں بارشیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں ۔