ایس ایچ او تھا نہ بجلی گھر کی مدعیت میں پشین سٹاپ پر ہونے والے خودکش حملہ کا مقدمہ درج

قومی

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشین سٹاپ پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ بجلی گھر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے میں پاک فوج کے آٹھ جوانوں سمیت پندرہ افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوم آزادی کے موقع پر ’’پاک سعودی دوستی‘‘ کو اجاگر کرتی ایسی ویڈیو وائرل ہو گئی کہ دیکھ کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے
اب تک کی تحقیقات میں پیشرفت کے مطابق حملہ آور کاسر مل گیا ہے ،جبکہ تحقیقاتی ٹیموں کی مشاورت کے لئے پنجاب فرانزک کی ٹیم بھی کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔