شاہد خاقان عباسی کے مشیروں کے نام بھی سامنے آگئے ،کون کون شامل ہیں،تفصیلات سامنے آگئیں

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیران کے حتمی نام بھی سامنے آگئے جس میں سرتاج عزیز کوڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن مقرر کردیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر مقام ،سردار مہتاب ،عرفان صدیقی ،جام معشوق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر ہونگے جبکہ ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر برقرار رکھا گیا ہے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو اب ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن مقرر کیا گیا ہے ، انکا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہو گا ۔
مزید خبریں :نواز شریف کل مزار اقبال پر حاضری دینگے، قومی دن پر سیاسی ایجنڈا نہیں: ترجمان