طیارہ حادثہ : فرانسیسی اور کینیڈین تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ مکمل کر لیا

طیارہ حادثہ : فرانسیسی اور کینیڈین تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ مکمل ...
طیارہ حادثہ : فرانسیسی اور کینیڈین تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ مکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حویلیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم نے پی آئی اے طیارے کے جائے حادثہ کا معائنہ مکمل کر لیا ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  فرانسیسی اور کینیڈین ماہرین پر مشتمل  6 رکنی تحقیقاتی ٹیم نے آج ساڑھے تین گھنٹے تک حویلیاں میں پی آئی اے کے بدقسمت طیارے پی کے 661 کے حادثہ کے مقام کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے ۔ ٹیم میں سیفٹی بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اے ٹی آ ر طیارے بنانے والے فرانسیسی مینو فیکچرز اور ماہرین نے جہاز کے ملبے ، انجن اور سرکٹ بور ڈ سمیت دیگر حصوں کا بغور معائنہ کیا اور ڈرون کیمرے کی مدد سے ملبے کی فوٹیج اور تصاویر بھی بنائیں۔

27دسمبر کے بعد نوازشریف کو لگ پتا جائے گا اپوزیشن کیا ہوتی ہے : بلاول بھٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ماہرین کی ٹیم اپنی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریگی جبکہ ملبے سے حاصل ہونے والے نمونوں کی مدد سے تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا ۔
فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کموڈور منیر بٹ اور گروپ کیپٹن سلطان نے کی ۔فرانسیسی تحقیقاتی ٹیم کو رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں حویلیاں میں طیارہ حادثے کے مقام پر پہنچایا گیا ۔

مزید :

قومی -