آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات،دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا

قومی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات میں پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کوششوں کو سراہا ہے۔

چینی سفیر نے سی پیک کی سکیورٹی کے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ملاقات میں دفاع کے معاملات ،باہمی دلچسپی اورخطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔