کھاد پر سبسڈی کا خاتمہ، تحریک انصاف نے حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کھاد پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا۔
برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کھاد پر سبسڈی کا خاتمہ زرعی معیشت اور کاشتکار کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔ پی ٹی آئی پارلیمینٹ سمیت ہر سطح پر اس کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کرے گی اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں اور کاشتکاروں کی تنظیموں سے رابطے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھاد پر سبسڈی کا خاتمہ کر کے کیا شہری بابو ملک میں فاقہ کشی چاہتے ہیں؟