کوئٹہ میں دہشتگردوں کا پولیس پر کاری وار، ایس ایس پی قائد آباد سمیت 4 اہلکار شہید

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا پولیس پر کاری وار، ایس ایس پی قائد آباد سمیت 4 اہلکار ...
کوئٹہ میں دہشتگردوں کا پولیس پر کاری وار، ایس ایس پی قائد آباد سمیت 4 اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے کلی دیبہ کے قریب ایس ایس پی قائد آباد مبارک شاہ کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی قائد آباد مبارک شاہ اپنی گاڑی میں معمول کے گشت پر جا رہے تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے کلی دیبہ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، جبکہ ایس ایس پی مبارک شاہ سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔نامعلوم دہشتگرد پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔
فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔ دوران علاج زخمی ہونے والے ایس ایس پی قائد آباد سمیت تینوں پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی کوئٹہ ذوالفقار چیمہ نے بھی پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ ایس پی مبارک شاہ کے علاوہ پولیس اہلکار مدثر، محمد عرفان اور سید شہید ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -