بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ،جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کی پیشی اور ممکنہ صورتحال پر غور

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ،جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کی پیشی اور ...
بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی اجلاس ،جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کی پیشی اور ممکنہ صورتحال پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں جے آئی ٹی کے سامنے وزیراعظم کی پیشی اور ممکنہ صورتحال پر غور کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں رات گئے بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم اور طویل ترین اجلاس ہوا ،جس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی قائدین شریک ہوئے ۔اجلاس میں  پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال ،جے آئی ٹی ارکان کے حکومتی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات ، ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر طویل مشاورت کی گئی۔تاہم پیپلز پارٹی کی طرف سے اس اہم ترین اجلاس کے بارے میں کسی میڈیا بریفنگ کا اہتمام نہیں کیا گیا ۔

مزید :

قومی -