ایران،عراق زلزلہ پرامدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کردی ہے: مصد ق ملک

ایران،عراق زلزلہ پرامدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کردی ہے: مصد ق ملک
ایران،عراق زلزلہ پرامدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کردی ہے: مصد ق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہاہے کہ ایران،عراق زلزلہ پرامدادی سامان بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔باجوڑایجنسی میں دہشتگردی واقعے میں جوانوں کی بہادری پر سر بلند ہے ۔شہید ہونے والے کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

ویتنام کے ساتھ روایتی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: چینی صدر
تفصیلا ت کے مطابق مصدق ملک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناتھاکہ وزیراعظم،آرمی چیف کو ساتھ لیکر آزاد کشمیر لائن آف کنٹرول پرگئے اور وہاں کا دورہ کرنے کے بعد ایک ارب روپے ایل او سی پر موجود فوج کے لیے،بھارتی اشتعال انگیزی سے نقصان کے ازالے کیلئے2 ارب روپے مختص کیے جبکہ سکولزکی بہتری اورٹرانسپورٹ کیلئے بھی 2کروڑ روپے کااعلان کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مردم و خانہ شماری کے نتائج درست ثابت ہوئے،ادارہ شماریات نے کہا وہ اپریل کے آخر تک نتائج شائع کرسکتے ہیں۔آرٹیکل51(5) کے تحت نئی حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں جبکہ عبوری نتائج کی بنیادپرآئینی ترمیم کرتے ہوئے حلقہ بندیوں پرکام شروع ہوگا،یہ آڈٹ ادارہ شماریات آزادادارے سے کرائے گا۔
مصدق ملک کا کہناتھاکہ آڈٹ کامقصد معلوم کرناہے مردم وخانہ شماری کے نتائج کتنے قابل بھروساہیں؟ایک فیصد بلاکس کا انتخاب مشین کے ذریعے ہوگاجبکہ آئینی بحران سے بچنے اوروقت پرانتخابات کرانے پر مخمصے ختم ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -