گوجرہ :ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی 2بچوں سمیت جاں بحق

گوجرہ :ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی 2بچوں سمیت جاں بحق
گوجرہ :ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی 2بچوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوجرہ میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق المناک حادثہ پینسرہ روڈ پر پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل پر فیصل آباد سے گوجرہ آتے میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کو کچل دیا۔ چاروں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان تھیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -