مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئیں، گاڑی ذاتی ڈرائیور نے چلائی

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ چکے ہیں ، مریم نواز کی گاڑی ان  کے ذاتی ڈرائیور نے ڈرائیو کی۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر پیشی کیلئے اپنے سمدھی چوہدری منیر کے گھر ایف سکس تھری سے احتساب عدالت پہنچے ۔ پیشی کے موقع پر  دونوں الگ الگ گاڑیوں میں احتساب عدالت پہنچے ۔ کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ سے کچھ دیر پہلے ہی احتساب عدالت پہنچ گئے جبکہ مریم نواز ان سے تھوڑی دیر بعد  کشمیر ہائی وے کے ذریعے اپنی پرائیویٹ گاڑی میں کارکنوں کے قافلے کے ہمراہ عدالت پہنچیں جہاں ان کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے خوب ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شریف خاندان کے خلاف 3 نیب ریفرنسز کی سماعت احتساب عدالت میں شروع