مریم نواز کا احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار افسوس، وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر جو بھی ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھاوکلا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر انہیں افسوس ہے ، وزارت داخلہ اس معاملے کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کو عدالت کی طرف سے اندر جانے کی اجازت دی گئی تھی لیکن افسوس ہے کہ انہیں اندر نہیں جانے دیا گیا، وکلا اور پولیس کے درمیان جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وکلا اور کارکنوں کی ہنگامہ آرائی، احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردم جرم 19 اکتوبر کو عائد ہوگی
واضح رہے کہ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر پولیس، لیگی کارکنوں اور وکلا میں جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے 2 وکلا زخمی بھی ہوئے ۔ ساتھیوں کے زخمی ہونے پر وکلا کی جانب سے عدالت میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جس کے باعث جج محمد بشیر کو کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کرنا پڑگئی۔