پرویز مشرف کو کب پیش کر سکتے ہیں،ججز نظر بندی کیس میں عدالت نے ضامن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جسٹس ارجمند نے ججز نظر بندی کیس کی سماعت کی جس میں پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ اور ضامن کیپٹن (ر)نذیر عدالت میں پیش ہوئے ۔اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا کہ ضامن بتائیں پرویز مشرف کو کب پیش کر سکتے ہیں ؟اس پر ایڈ ووکیٹ اختر شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو ڈاکٹر نے اجازت دی تو واپس آجائیں گے ۔عدالت نے ضامن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کمر درد میں مبتلا ہو کر بیرون ملک علاج کے لیے گئے ہوئے ہیں تاہم اس دوران ان کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آئی جس پر سیاستدانوں نے خوب تنقید کی تھی ۔
مزید خبریں :نواز شریف نے نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا