پاک فوج کی جانب سے بازیاب کرایا گیا غیر ملکی خاندان برطانیہ روانہ

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کی جانب سے بازیاب کرائے گئے غیر ملکی خاندان کو برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق بازیاب کرائے گئے خاندان نے گزشتہ روز امریکہ جانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج (جمعہ کو) انہیں پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈین شہری جوشوابوئل، اس کی امریکی اہلیہ کولمین اور ان کے تین بچوں کو پاک فوج نے امریکی انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کرکے اس وقت بازیاب کرایا تھا جب انہیں افغانستان سے کرم ایجنسی منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ خاندان حقانی نیٹ ورک نے 2012 میں اغوا کیا تھا اور ان کے دونوں بچوں کی پیدائش بھی دورانِ قید ہی ہوئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاک فوج کی جانب سے بازیاب کروائے جانے والے امریکی جوڑے کی آخری مرتبہ اپنے والدین سے بات 8اکتوبر 2012کو ہوئی