وزیراعظم نے وزیر تجارت کو برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے وزیر تجارت کو برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی
 وزیراعظم نے وزیر تجارت کو برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی وزیر تجارت کو برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپٹما کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے برآمدات میں اضافے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں ۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کے لیے کوشاں ہے ،حکومت کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔انہوں نے یقین دلا یا کہ پرآمدات میں اضافے کے لیے تجاویز کو زیر غور لا یا جا ئے گا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر تجارت کو برآمد کنندگان کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

مزید :

قومی -