آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

قومی

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے ملاقات کی ہے جس میں مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ سیکیورٹی معاملات پر دونوں ممالک کی افواج میں مزید تعاون بڑھایا جائے گا ۔ملاقات کے دوران برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو بھی سراہا ۔